صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کا کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی پیغام
مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کی قانونی حیثیت تبدیل کرکے عالمی قوانین کوروندا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کودنیا کی بڑی کھلی جیل بنادیا ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ کشمیر کا یوم سیاہ انسانی تاریخ کا ایک المناک باب ہے، 27اکتوبر 1947کو بھارت نے غیر قانونی طور پر ریاست جموں و کشمیر پر قبضہ کر لیا، کئی عشروں سے جاری مظالم کے باوجود بھارت کشمیر کے عوام کے جزبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکا، مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کی قانونی حیثیت تبدیل کرکے عالمی قوانین کوروندا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کودنیا کی بڑی کھلی جیل بنادیا ہے، عالمی برادری کی تنازعہ کشمیر پرخاموشی مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے، بین الاقوامی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور غیر انسانی سلوک کا نوٹس لے.
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کا نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، ہم آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم بحیثیت قوم بھارت کے غیر قانونی قبضے کی مزمت اور کشمیریوں کے لئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، انشاء اللہ کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا.