مشرق وسطیٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر کوٹ لکھپت جیل کے 18 قیدیوں کی آنکھوں کی کامیاب سرجری

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا مئیو ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کا دورہ آنکھوں کی کامیاب سرجری کروانے والے تمام قیدی علاج کی سہولیات سے سو فیصد مطمئن ہیں۔پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر کوٹ لکھپت جیل کے 18 قیدیوں کی آنکھوں کی مئیو ہسپتال میں سرجری کامیاب ہو گئی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مئیو ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کا دورہ کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت نے کوٹ لکھپت جیل کے اٹھارہ قیدیوں سے آنکھوں کی کامیاب سرجری کے بعد ملاقات کی اورکامیاب سرجری ہونے والے تمام قیدیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، سی ای او مئیو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر احسن نعمان اور انچارج شعبہ امراض چشم پروفیسر ڈاکٹر معین موجود تھے۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ مئیو ہسپتال کے 4 رکنی سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے بعد 20 مریضوں کو آنکھوں کی سرجری کیلئے مئیو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ 20 میں سے18 قیدیوں کی آنکھوں کی کامیاب سرجری ہو چکی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کچھ روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں دورہ کے دوران قیدیوں کی آنکھوں کے علاج کی ہدایت کی تھی۔ آنکھوں کی کامیاب سرجری کروانے والے تمام قیدی علاج کی سہولیات سے سو فیصد مطمئن ہیں۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے قیدیوں کی آنکھوں کی کامیاب سرجری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد، پروفیسر ڈاکٹر معین اور پروفیسر ڈاکٹر احسن نعمان کی کاوشوں کوبے حد سراہا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button