مشرق وسطیٰ
پاکستان لاہور پی ایچ اے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈایریکٹر انجینرنگ کی کرپشن بے نقاب کرنے پر سینیئر صحافی کو دھمکیاں
ی ایچ اے رپورٹر ایسوسی ایشن ڈی جی پی ایچ اے سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس کرپٹ ڈائریکٹر اور دیگران کو ادارے سے فارغ کیا جائے
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور پی ایچ اے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈایریکٹر انجینرنگ کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر سینیئر صحافی میاں ندیم کو ڈایریکٹر انجینرنگ اصغر علی کہ ایماں پر اسکے ملازمین نے دھمکیاں دیں اور موقع پر موجود چند غنڈا گرد عناصر نے بدتمیزی کی جس پر آج پی ایچ اے رپورٹر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جبتک ایسے غنڈاہ گرد عناصر اور کرپٹ ڈائیریکٹرز محکمہ میں کام کررہے ہیں اور انکےخلاف کوئی محکمانہ کاروائی نہ کی گئی تو پی ایچ اے رپورٹر ایسوسی ایشن سراپا احتجاج بنی رہےگی. پی ایچ اے رپورٹر ایسوسی ایشن ڈی جی پی ایچ اے سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس کرپٹ ڈائریکٹر اور دیگران کو ادارے سے فارغ کیا جائے.