مشرق وسطیٰ

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو سیکرٹری جاوید قاضی کیجانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ 20 اکتوبر نیسلے پاکستان کو اسٹیشنز کا وزٹ کروایا گیا جبکہ 25 اکتوبر کو جاز پاکستان نے بھی اسٹیشنز کا وزٹ کیا

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی)لاہور میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری جاوید قاضی اور ایم ڈی پی ایم اے کے ہمراہ متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اورنج لائن ٹرین اسٹیشنز پر ایڈورٹزمنٹ کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو سیکرٹری جاوید قاضی کیجانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ 20 اکتوبر نیسلے پاکستان کو اسٹیشنز کا وزٹ کروایا گیا جبکہ 25 اکتوبر کو جاز پاکستان نے بھی اسٹیشنز کا وزٹ کیا۔
تمام اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینیں لگانے کے لیے اسٹیٹ بینک کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے جبکہ شارٹ کنسلٹنسی کے لیے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اسٹیشنز کی مناسبت جگہوں پر ایس ایم ڈی لگائی جائیں تاہم اسٹیشنز کی چھت پر ریسٹورنٹ کا آئیڈیا بھی مناسب ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ سیڑھیوں کے ساتھ اور پیچھے کہ جگہ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ہدایت کی کہ اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ بل بورڈز اور ایس ایم ڈی وغیرہ کے استعمال سے عمارت کی خوبصورتی با خراب نہ ہو اور انارکلی اسٹیشن کے حوالے سے ایک تفصیلی پروپوزل بناکر پہلے پیش کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button