مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس ناجائز اسلحہ، اسلحہ کی نمائش، قمار بازی، ون ویلنگ، گداگری اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سرگرم عمل ہے، سی سی پی او لاہور

انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضہ سے89کلاشنکوف،561رائفلز،339 گنز،7126پسٹلزجبکہ115187گولیاں برآمد کی گئی ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ رواں سال میں اسلحہ کی نمائش کے116مقدمات درج ہوئے جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 8097مقدمات درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضہ سے89کلاشنکوف،561رائفلز،339 گنز،7126پسٹلزجبکہ115187گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ اسی طرح قمار بازی کے خلاف 1267مقدمات درج اور 5194ملزمان کو گرفتارکرکے 24کروڑ 06لاکھ 72ہزار سے زائد کی رقم برآمد کی گئی۔جبکہ گداگری کے 5128مقدمات درج کرکے5463ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 5246مرد،147عورتیں جبکہ70سہولت کار شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی پر 1046مقدمات درج کرکے 3096ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ون ویلرز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 2712مقدمات درج اور2977ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button