مشرق وسطیٰ

لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے

لیسکوافسران کی نادہندگان سے ریکوری مہم کو50 روز مکمل،50روز میں 34611 ڈیفالٹرز1ارب11کروڑسے زائد کی وصولی کرلی، ترجمان لیسکو

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔پچاسویں روز سے جاری مہم کے دوران34611 ڈیفالٹرز سے1ارب11کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 4537نا دہندگان سے142.63ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 4141 نا دہندگان سے255.99 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں نا4389 دہندگان سے160.79ملین اور ساؤتھ سرکل میں 1854نا دہندگان سے62.16 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 3139نا دہندگان سے75.09 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 3821نا دہندگان سے161.51ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 5120نا دہندگان سے71.90 ملین جبکہ قصور سرکل میں 7574 نا دہندگان سے186.15 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے پچاسویں روز322نا دہندگان سے95لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 37نا دہندگان سے1.81ملین اور ایسٹرن سرکل میں 59نا دہندگان سے2.18ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 42نا دہندگان سے1.28 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 5نا دہندگان سے0.28 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 40نا دہندگان سے0.79 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 57نا دہندگان سے1.31ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 19نا دہندگان سے0.22ملین جبکہ قصور سرکل میں 63نا دہندگان سے1.67 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button