مشرق وسطیٰ

سموگ کی روک تھام کیلئے ایڈمنسٹریٹر لاہور کی سخت اقدامات کیلئے تیاری

شہر کے 8 زونز میں 48 انفورسمنٹ انسپکٹرزتعینات،موقع پر بھاری جرمانے اور گرفتاری کی جاسکے گی۔ شہر کے سرحدی علاقوں میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کوڑا جلانے اور ملبہ سڑک کنارے پھینکنے سے باز رہیں۔ ایڈمنسٹریٹر لاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سموگ کی روک تھام کیلئے سخت ایکشن لینے کی تیاری شروع َ۔۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں انسداد سموگ کارروائیوں کیلئے ایڈمنسٹریٹر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کی ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ ڈیوٹیاں لگا دیں۔شہر کے 8 زونز میں 48 انفورسمنٹ انسپکٹرز، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی سربراہی میں کارروائیاں کریں گے۔داتا گنج بخش زون میں 9، راوی 6، سمن آباد 5 اور علامہ اقبال زون میں 7 افسران فرائض سرانجام دیں گے۔گلبرگ زون میں 7، نشتر 6، شالیمار 5 اور عزیز بھٹی زون میں 3 افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر لاہور کاکہناتھاکہ انفورسمنٹ انسپکٹرز کوڑا جلانے اور سڑکوں پر ملبہ پھینکنے والوں کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔سموگ کا سبب بننے والی سرگرمیوں میں شامل افراد پر فوری جرمانے اور مقدمات درج کروائے جائیں گے۔شہر کے سرحدی علاقوں میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔رافعہ حیدر کا مزید کہناتھاکہ انسداد سموگ قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف موقع پر بھاری جرمانے اور گرفتاری کی جاسکے گی۔شہر میں انسداد سموگ کارروائیوں میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔ایڈمنسٹریٹر لاہور نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ کوڑا جلانے اور ملبہ سڑک کنارے پھینکنے سے باز رہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button