مشرق وسطیٰ

شیل پاکستان کے زیر اہتمام نوجوان پاکستانی انوویٹرز کے اعزاز میں دسویں شیل تعمیر ایوارڈز کا انعقاد

اس تقریب کے ایک حصے کے طور پر، ہائی پروفائل رہنماؤں کے ایک پینل نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں جدت طرازی، انٹریپرینیورشپ اور متاثر کن پیش رفت کا جائزہ لیا.

کراچی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):شیل پاکستان لمٹیڈ (ایس پی ایل)کے زیر اہتمام پاکستان کے ذہین ترین اور نوجوان کاروباری افراد کے اعزاز میں 10ویں شیل تعمیر ایوارڈز کا فائنل منعقد ہوا۔
اس سال،ان ایوارڈز میں شرکت کے لیے 400 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جن میں سے 30 فائنلسٹس کو 6 کیٹگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا۔ تقریب میں معروف کاروباری شخصیات، صنعت سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد، ماہرین تعلیم اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔فائنلسٹس نے ماہرین کی جیوری کے سامنے اپنے منصوبے پیش کیے جس کے بعدہر کیٹگری کے لیے ونر زاور رنرزاپ کا انتخاب کیا گیا۔
اس تقریب کے ایک حصے کے طور پر، ہائی پروفائل رہنماؤں کے ایک پینل نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں جدت طرازی، انٹریپرینیورشپ اور متاثر کن پیش رفت کا جائزہ لیا.
اس موقع پر شیل پاکستان لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر، وقار صدیقی نے کہا:”نوجوان ٹیلنٹ کی وسیع اور متنوع شعبوں میں نمایاں پیش رفت خوش آئند عمل ہے، جو ر ہمارے ملک کو درپیش مختلف مسائل کے جدید حل پیش کر رہا ہے۔ ہمیں اپنے فلیگ شپ پروگرام ’شیل تعمیر- پاکستان کے روشن مستقبل کی جانب‘ کے ذریعے اپنے نوجوانوں میں سرمایہ کاری کرنے اور انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ کو تیز کرنے پر فخر ہے۔ ”
دسویں شیل تعمیر ایوارڈز 2023کے اہم ونرز میں: سرکلر اکنامی (Circular Economy) کے لیے ایلگاورس (Algaverse) کی بانی نایاب رضا تھی۔ ان کا اسٹارٹ اپ ایک مائیکروایلجی پر مشتمل بائیو فرٹیلارئز(biofertilizer) پروڈکٹ تیار کرتا ہے جس کا مقصد غذائی عدم تحفظ کو دورکرنا، توانائی کے بحران پر قابو پانا اور آب وہوا کی تبدیلی کے ایسے مسائل حل کرنا ہے جن کا کاشتکاروں کی آمدنی پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ومن امپاورمنٹ (Empowering Women)کی کیٹگری میں شی گارڈ (She Guard)کی مہرین رضا ونر قرار پائیں۔ ان کا اسٹارٹ اپ خواتین کے لیے ہربل اور بائیوڈی-گریڈایبل (biodegradable) اجزاء سے حفظان صحت کامیٹریل تیار کرتا ہے جو ماحول دوست بھی ہے تاکہ موسمی تبدیلی کے خطرات کے خلاف خواتین کی تولیدی صحت اور حیض کے دوران حفظان صحت کے انتظام کے مسائل کو حل کرتا ہے۔ٹرانسپورٹ اینڈ موبلٹی (Transport & Mobility) کی کیٹگری میں میں اِنلائٹس (Inlights) کے محمد احمد ونر قرار پائے۔ان کا اسٹارٹ اپ نقل و حمل کا ایک ذہین نظام ہے جو کمپیوٹر ویژن اور مصنوعی ذہانت (AI) جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے تاکہ ٹریفک سگنلز کے اوقات کو بہت بنایا جا سکے اور ہجوم میں اور انتظار کے وقت کو کم کیا جا سکے۔ٹیکنالوجی انوویشن Technology Innovation)) کی کیٹگری میں کری ایٹو تھری ڈی پرائیویٹ لمٹیڈ (Creative 3D Private Limited)کے بلال آفریدی ونر ٹھہرے۔ ان کا اسٹارٹ اپ مختلف صنعتوں کے لیے مسائل کے حل کی غرض سے تھری ڈی) (3Dپرنٹنگ کی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ مقامی طور پر تیار کردہ تھری ڈی پرنٹرز کی مارکیٹ کو بھی فروغ دے رہا ہے۔کلین انرجی سولوشن (Clean Energy Solution) کی کیٹگری میں ہالوپلاسٹ (HaloPlast) کے شمیر احمد ونر تھے۔ ان کا اسٹارٹ روایتی پلاسٹک کو ختم کرکے خام مال کے طور پر قابل تجدید توانائی کے ذرائع اور بائیو پولیمر ز(biopolymers)سے بنے بائیو ڈی گریڈی ایبل (biodegradable)اور پانی میں گھل جانے والے (soluble water) پلاسٹک بیگز تیارکرتا ہے۔برائٹ آئیڈیاز (Bright Ideas) کی کیٹگری میں بینڈکریٹ کنسٹرکشنز (Constructions (Bendcrete کے توقیر احمد نے ونر کا اعزاز حاصل کیا۔ بینڈکریٹ کنسٹرکشنز پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جو روایتی کنکریٹ کے مقابلے میں زیادہ مؤثر، محفوظ اور کم خرچ متبادل اور مڑنے کے قابل (bendable)کنکریٹی کے لیے کنسلٹنسی سروسز فراہم کرتی ہے۔
رنرز اپ کے شعبے میں سرکلر اکنامی کی کیٹگری میں گرین بلیک ایگری سولوشنز (Green Black Agri Solution)،ومن امپاورمنٹ کیٹگری میں بزِب اسٹور (Bizb Store)، ٹرانسپورٹ اینڈ موبلٹی کی کیٹگری میں مہران اسٹیرلفٹ (Mehran Stairlift)، ٹیکنالوجی انوویشن کی کیٹگری میں ایگری باٹ (Agribot)، کلین انرجی سولوشنز کی کیٹگری میں مائیکوہوز (Mycohues) اور برائٹ آئیڈیاز کے لیے ایکو پلپ (Ecopulp)شامل تھے۔
اپنے آغاز کے وقت سے اب تک، شیل تعمیر نے انٹریپرینورزشپ کو فروغ دے کر مقامی معیشتوں کے مضبوط کیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے دس لاکھ نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ دس پاکستانی تاجروں نے 7 ممالک کا دورہ کرنے اور عالمی سطح پر اپنی مارکیٹ کو وسعت دینے کے لیے 3.8 ملین روپے کی بین الاقوامی تجارتی گرانٹس بھی جیتیں۔ نو (09) شیل تعمیر انٹریپرینیورز نے 10.4 ملین روپے مالیت کے گلوبل شیل ٹاپ ٹین انوویٹرز ایوارڈز جیتے جنہیں عالمی اور قومی سطح پر تسلیم کیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button