مشرق وسطیٰ

چیف سیکرٹری کا گوجرانوالہ اور گجرات کا دورہ، لالہ موسیٰ اور ڈنگہ میں ریسکیو سروسز اسٹیشنز کا افتتاح کیا

 گوجرانوالہ میں موٹر وے لنک روڈکے تعمیراتی کام کا جائزہ، منصوبے کی جلد تکمیل، معیار یقینی بنانے کی ہدایت پنجاب بھر میں ایمرجنسی سروسز کو بہتر بنایا جارہا ہے،ریسکیو اسٹیشنز کو جدید آلات، ایمبولینسز، موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔  ریسکیو اسٹیشن لالہ موسی کی تعمیر پر 19.451ملین روپے جبکہ ریسکیو اسٹیشن ڈنگہ پر 19.318 ملین روپے لاگت آئی ہے،

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے پیر کے روز گوجرانوالہ اور گجرات کا دورہ کیا اور لالہ موسیٰ اور ڈنگہ میں نئے قائم کردہ ریسکیو سروسز اسٹیشنز کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گوجرانوالہ میں حکومت پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے موٹر وے لنک کا معائنہ بھی کیا اورلاہور،سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے 15.2کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
ریسکیو سروسز سٹیشنز کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب بھر میں ایمرجنسی سروسز کو بہتر بنایا جارہا ہے اورریسکیو اسٹیشنز کو جدید آلات سے لیس کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اسٹیشنز کو جدید آلات، ایمبولینس اور موٹر سائیکلز فراہم کئے گئے ہیں۔
حکام نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا کہ ریسکیو اسٹیشن لالہ موسی کی تعمیر پر 19.451ملین روپے جبکہ ریسکیو اسٹیشن ڈنگہ پر 19.318 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ لالہ موسیٰ اور ڈنگہ اسٹیشنز کے قیام سے ملحقہ علاقوں میں بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
قبل ازیں گوجرانوالہ موٹر وے لنک کے معائنے کے دوران چیف سیکرٹری نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور اعلیٰ تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں اضافی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے وقت کے ساتھ ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت ہو گی۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر کرنل عمران  نے چیف سیکرٹری پنجاب کو پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ 15.2کلو میٹر طویل لنک روڈ کاتقریباً 85فیصد ارتھ ورک مکمل ہے۔منصوبے کی تکمیل سے گوجرانوالہ تا لاہور سفر 45 منٹ رہ جائے گا۔ یہ دو رویہ کارپٹیڈ سڑک موٹر وے کے لئے بہترین رسائی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر چوک سے واہنڈو انٹر چینج تک روڈ پر 6پل، 22باکس،23پائپ کلورٹس،5جانوروں کی گزر گاہیں اور 5سب ویز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی،،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button