اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

(ن) لیگ زمینی حقائق سمجھ کر اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے پر آگئی، فردوس عاشق

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے پر آگئی ہے، لگتا ہے اس کو زمینی حقائق سمجھ میں آگئے ہیں۔

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ باریاں لگانے والا سیاسی کلچر اب ختم ہو جانا چاہیے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے پر آگئی ہے، لگتا ہے اس کو زمینی حقائق سمجھ میں آگئے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جماعتوں کا استحقاق ہوتا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کرتے ہیں، میچ فکسنگ کلچر سے نکل کر عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیے، 16 ماہ کی کارکردگی سے عوام حیران و ششدر ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی پی پی قیادت کا فیصلہ ہے کہ اپنے زور بازو پر آگے بڑھنا ہے، ہم اپنے منشور پر آگے بڑھیں گے اب تک ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رنراپ تو آئی پی پی میں شامل ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت جیل میں یا مقدمات کا سامنا کر رہی ہے، کوئی بھی رہنما کسی کے ساتھ بھی کھڑا ہو تو واضح طور پر مؤقف اپنائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button