اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نیشنل پریس کلب، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سول سوسائٹی الائنس کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف احتجاجی ریلی‎

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف مسلسل احتجاج کرنے والے امریکی ، برطانوی ، بھارتی اور یورپ کے دیگر ممالک کے یہودی، عیسائی، ہندو، سکھ اور سول سوسائٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اپنی حکومتوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں،‎فوری جنگ بندی اور امدادی سامان غزہ بھجوانے کیلئے بارڈر کھولنے کا مطالبہ

اسلام آباد پاکستان(فائزہ یو نس وائس آف جرمنی)نیشنل پریس کلب، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سول سوسائٹی الائنس کے زیر اہتمام اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور 31 صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف نیشنل پریس کلب تا ڈی چوک اسلام آباد احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں صحافیوں ، وکلا، تاجروں ، طلبا و سول سوسائٹی سیاسی جماعتوں کے کارکنان و مزدور یونینز کے راہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،احتجاجی ریلی میں فلسطین کے حق میں قرارداد بھی منظور کی گئی، احتجاجی ریلی میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر مسلط جنگ کو بند کیا جائے اور فلسطین کے نہتے شہریوں کیلئے امداد کیلئے رفع بارڈر کھولا جائے اورامدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،مقررین نے کہا کہ پاکستان فلسطین رشتہ سالوں نہیں صدیوں پرانا ہے، قیام پاکستان سے پہلے اور بعد میں قائداعظم سمیت ہر حکمران نےاسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں اخلاقی، سفارتی اور سیاسی کاوشیں کی ہیں، اسرائیلی مظالم تاریخ کی بدترین شکل میں سامنے آ رہے ہیں، ہمیں بطور قوم مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار سینیٹر مشاہد حسین سید، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن بختاوری،پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان، سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، چیئرمین خبیب فاؤنڈیشن ندیم خان، نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا، فنانس سیکرٹری نیئر علی، آر آئی یوجے کے صدر عابد عباسی، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک، سابق صدر اسلام آباد چیمبر ظفر بختاوری، سینیٹر جاوید عباسی، انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ و دیگر نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اسی برس قبل قائداعظم نے بھی کیا تھا ، فلسطینیوں سے رشتہ سالوں نہیں صدیوں پرانا ہے، پاکستان کے حکمرانوں نے ہمیشہ اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی کاوشیں کی ہیں،غزہ پر اس وقت اسرائیلی مظالم تاریخ کی بدترین صورت میں سامنے آ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ، ترکی ، ایران اور ملائیشیا کی نیوی کو مشترکہ طور پر غزہ کا سمندری محاصرہ ختم کرانا چاہئے ترکش صدر طیب اردگان کی قیادت میں مسلم ممالک کے سربراہوں کے وفد کو مختلف ممالک کا دورہ کرکے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن بختاوری نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے، بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ،انہوں نے امت مسلمہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ خواتین اور بچوں کو بچانے کیلئے فوری طور پر جنگ بندی کیلئے کوششیں کی جائیں،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم فلسطین جا تو نہیں سکتے مگر اخلاقی طور پر فلسطینیوں کی مدد ضرورت کر سکتے ہیں ہیں، قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،بطور مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے آواز بلند کرنا ہوگی ورنہ ہم کل اپنے اللہ کو کیا جواب دینگے،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف مسلسل احتجاج کرنے والے امریکی ، برطانوی ، بھارتی اور یورپ کے دیگر ممالک کے یہودی، عیسائی، ہندو، سکھ اور سول سوسائٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اپنی حکومتوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں، اب مسلمان ممالک کو بھی متحد ہونا پڑے گا اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز بلند کرنا ہوگی اور جو بارڈر بند ہیں انہیں کھلوانا ہوگا،پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ فلسطین میں شہید ہونے والے بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان سویٹ ہومز کے بچے خصوصی طور پر

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button