مشرق وسطیٰ

علامہ اقبال ایک سوچ اور فلسفے کا نام ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

قائد اعظم محمد علی جناح نے علامہ اقبال کے آزادی کے تصورات کو حقیقت میں بدلا۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں امن اور ترقی کو فروغ دیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں علامہ اقبال کے امن اور ترقی بارے تصورات پر مبنی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ایرانی قونصل رضا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرہ کاظمی، وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز، واصف ناگی، ڈاکٹر عظمی قریشی اور غیر ملکی دانشوروں سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ علامہ اقبال ایک سوچ اور فلسفے کا نام ہے۔ بطور پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ہم نے علامہ اقبال کے تصورات کو حقیقی شکل دینے کی بہت کوشش کی۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے علامہ اقبال کے آزادی کے تصورات کو حقیقت میں بدلا۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں امن اور ترقی کو فروغ دیا۔علامہ اقبال ایک بین الاقوامی شخصیت کے مالک تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہونے پر فخر ہے۔ قرآن مجید کی حفاظت کا خود ذمہ اللہ پاک نے لیا۔ ہماری ہدایت کیلئے قرآن پاک ہی کافی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس اچھی روایات کی امین درسگاہ ہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر مہمانوں کے درمیان یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button