اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

’پی ٹی آئی کے پاس امیدواروں کی کمی نہیں، مقبول ترین جماعت ہے‘

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین رہا نہ ہوئے تو بھی پی ٹی آئی بھرپور الیکشن لڑے گی، لاہور میں پارٹی کا جلسہ ہوگا،عدالت نے اجازت دے دی ہے۔

بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس امیدواروں کی کمی نہیں، مقبول ترین جماعت ہے، پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ ہوگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین رہا نہ ہوئے تو بھی پی ٹی آئی بھرپور الیکشن لڑے گی، لاہور میں پارٹی کا جلسہ ہوگا،عدالت نے اجازت دے دی ہے۔
بیرسٹرسیف نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ صرف ن لیگ کو مل رہی ہے اور کسی کو نہیں۔ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جلسوں کی اجازت نہیں۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اور عہدیداران کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔ حالات سے صاف ظاہر ہے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، پیپلزپارٹی نے بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا شکوہ کیا ہے۔
بیرسٹرسیف نے کہا کہ ن لیگ کو شاید وہ لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے جس میں الیکشن نہ ہوں۔ فرحت شہزادی نے کرپشن کی یا نہیں اس کا فیصلہ ہم نہیں سنا سکتے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی 17 ماہ حکومت رہی، فرحت شہزادی کیخلاف کارروائی سے کس نے روکا، ان کی حکومت تھی تو فرحت شہزادی کے خلاف کارروائی کر لیتے۔ آج بھی حکومت موجود ہے، جرم ثابت ہو تو سزا دے دیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت کو فرحت شہزادی کے خلاف کارروائی سے کس نے روکا ہے۔ فیصل کنڈی اسد مجید کی بھی وضاحت کردیں، اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کیسے آئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button