مشرق وسطیٰ

لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری 64 روز میں 12334بجلی چور گرفتار۔ترجمان لیسکو

بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔64 روز میں 24965ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 64 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک 12334ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور 24712 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے23879درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک 46,969,557 (چارکروڑ انہتر لاکھ انہتر ہزار پانچ سو ستاون) یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1,978,975,827 (ایک ار ب ستانوے کروڑ نواسی لاکھ پچھتر ہزار آٹھ سو ستائیس روپے) ہے۔
بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔سول لائنز کے علاقے میں کنکشن کو10,000یونٹس (7,000,000) روپے،فیروزوالاکے علاقہ میں کنکشن کو7500 یونٹس (500,000)روپے،مناواں کے علاقے میں کنکشن کو8800 یونٹس500,000 روپے اور چونیاں کے علاقے میں ایک کنکشن کو200,000کی رقم چارج کی گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 247کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،242 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے125درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ20 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 2 زرعی،7 کمرشل اور 238 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو410,236(چار لاکھ دس ہزاردو سو چھتیس) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت22,245,308(دو کروڑ بائیس لاکھ پینتالیس ہزار تین سو آٹھ) روپے ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button