مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا زیر تعمیر خالد بٹ چوک انڈرپاس اور گھوڑا چوک فلائی اوورز منصوبے کا دورہ

خالد بٹ چوک انڈرپاس کی اندرونی دیواروں اور انڈرپاس کے بیڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔انڈر پاس کے دونوں ریمپس پر اسفالٹ کا آغاز آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کر دیا جائے گا۔ اطراف کی سڑکوں پر اسفالٹ کا کام جاری ہے۔بریفنگ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز زیر تعمیر خالد بٹ چوک انڈرپاس اور گھوڑا چوک فلائی اوورز منصوبے کا دورہ کیا۔ کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ٹیم نے بریفنگ دی۔خالد بٹ چوک انڈرپاس کی اندرونی دیواروں اور انڈرپاس کے بیڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔انڈر پاس کے دونوں ریمپس پر اسفالٹ کا آغاز آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کر دیا جائے گا۔ انڈر پاس کے اطراف کی سڑکوں پر اسفالٹ کا کام جاری ہے، تمام پہلوؤں پر بیک وقت کام ہو رہا ہے۔انڈرپاس کے بیرل پر گرڈرز آئندہ چند دنوں میں لانچ کر دیئے جائیں گے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس تکمیل کے قریب ہے، رواں ماہ یہ منصوبہ بھی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق خالد بٹ چوک انڈرپاس منصوبہ جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔بعدازاں کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نےزیر تعمیر گھوڑا چوک فلائی اوورز منصوبے کا بھی دورہ کیا۔کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ٹیم نے منصوبے کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں کے اطراف کی سڑکوں پر جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نےگھوڑا چوک فلائی اوور منصوبے اور اطراف کی سڑکوں پر جاری کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت۔اس موقع پر کنٹریکٹر، ایل ڈی اے، سی بی ڈی، نیسپاک کے افسران موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button