چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت انسدا د بجلی چوری مہم جاری
بجلی چوری میں سہولت کاری کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر 2 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا
چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت انسدا د بجلی چوری مہم جاری،بجلی چوری میں سہولت کاری کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر 2 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے، دوران آپریشن بجلی چوری میں معاونت کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے والے لیسکو افسران اور اہلکاروں کے خلاف خصوصی طور پر کارروائی کی جارہی ہے۔ حالیہ کارروائی کے دوران بجلی چوری میں معاونت کا الزام ثابت ہونے پرمنڈی عثمان والا کے میٹر ریڈراحمد شاہ کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کی ٹیمیوں معمول کی چیکنگ کر رہی تھیں کہ اس دوران ایک زرعی میٹر ٹمپر پایا گیا، دوران تفتیش علم ہوا کہ مذکورہ میٹر لیسکو اہلکاراحمد شاہ کی جانب سے لگایا گیا ہے، اس بارے میں احمد شاہ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا جس پر احمد شاہ نے موقف اختتار کیا کہ میٹر موٹر سائیکل سے گرکر ٹمپر ہوا تھا تاہم ایم اینڈٹی ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں یہ ثابت ہوا کہ میٹر گر کر نہیں بلکہ جان بوجھ کر ٹمپر کیا گیا ہے۔ جرم ثابت ہونے پراسسٹنٹ منیجر آپریشن منڈی عثمان والا نے میٹر ریڈر احمد شاہ کو نوکری برطرف کردیا۔ دوسری جانب فرائض سے غفلت برتنے پر کھڈیاں خاص سب ڈویژن کے اسسٹنٹ لائن مین عبدالرزاق کو بھی نوکری سے برطرف کردیا گیا۔