انٹرٹینمینٹ

مرغی کا گوشت کھانے سے مردوں میں نزاکت آ جاتی ہے: کویتی فنکارہ

اخبار مزمز اورالمرصد کے مطابق ویڈیو کلپ میں کویتی فن کارہ شمس یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ’مرغی کا گوشت کھانے سے مردوں میں نزاکت آ جاتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مرغیاں خواتین کی خوراک ہیں مردوں کو مردانہ خوراک استعمال کرنی چاہیے۔‘

کویتی فنکارہ شمس کے اس دعوے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے کہ ’جو مرد مرغی کا گوشت کھاتے ہیں ان کی ذہنی حالت بدل جاتی ہے۔‘
اخبار مزمز اورالمرصد کے مطابق ویڈیو کلپ میں کویتی فن کارہ شمس یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ’مرغی کا گوشت کھانے سے مردوں میں نزاکت آ جاتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مرغیاں خواتین کی خوراک ہیں مردوں کو مردانہ خوراک استعمال کرنی چاہیے۔‘
شمس کے مطابق دنیا میں ہر چیز میں ’نر‘ اور’مادہ‘ ہوتے ہیں مرغی مادہ ہے لہٰذا مردوں کو مرغی نہیں کھانی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ’بہتر ہوگا کہ مرد حضرات ’پائے‘ اور اس جیسے دیگر پکوان استعمال کریں۔‘
کویتی فن کارہ کے مذکورہ دعوے پر سوشل میڈیا پر زیادہ تر افراد نے کہا کہ شمس کے بیان کو سنجیدگی سے لینے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ یہ ایک مضحکہ خیز بیان ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button