انٹرٹینمینٹ

اداکارہ نے کہا شوہر کا نوکر بننے کیا ضرورت ہے، نتاشا علی

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ نتاشا علی نے شرکت کی اور سیگمنٹ ’پردہ ہٹا دیں‘ میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک اداکارہ نے کہا تھا کہ تمہیں شوہر کا نوکر بننے کی کیا ضرورت ہے۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ نتاشا علی نے شرکت کی اور سیگمنٹ ’پردہ ہٹا دیں‘ میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے پوچھا کہ کیا نتاشا کو ایک اداکارہ نے کہا تھا کہ تمہیں کیا ضرورت ہے شوہر کا نوکر بننے کی؟
اداکارہ نے کہا کہ ہاں یہ کہا تھا لیکن میں اداکارہ کا نام نہیں لینا چاہتی، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ شادی شدہ زندگی کیسی گزر رہی ہے گھر میں کیسے رہتی ہو، میں نے ان سے کہا کہ گھر میں جب ہوتی ہوں تو سارا دن گھر کے کام ہی کرتی رہتی ہوں تو وہ کہنے لگیں کہ کیوں ’ماسی‘ نہیں رکھی ہوئی۔
نتاشا علی نے بتایا کہ ’میں نے ان اداکارہ سے کہا کہ نہیں ماسی رکھنے کی عادت نہیں ہے، شوہر پورا دن آفس میں ہوتے ہیں تو میں گھر کا کام خود ہی کرلیتی ہوں وقت بھی گزر جاتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق پھر مجھ سے انہوں نے پوچھا کہ اچھا شوہر کا کیا کام کرتی ہو، میں نے بتایا کہ جوتے پالش کرتی ہوں، کپڑے استری کردیتی ہوں تو آگے سے وہ کہنے لگیں کہ کیا ضرورت ہے اس کی نوکرانی بننے کی ابھی سے عادت ڈالو کہ تمہیں بالکل نوکرانی نہیں بننا۔
نتاشا علی نے بتایا کہ میں نے ان اداکارہ سے کہا کہ دیکھیں میرا شوہر ہے اور میرا فرض ہے ان کا کام کرنا۔
میزبان نے پوچھا کہ ’ان کے شوہر کے کیا حالات ہیں؟‘ نتاشا کہنے لگیں کہ پتا نہیں مجھے لگ رہا ہے کہ بہت برے ہی ہوں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button