مشرق وسطیٰ

ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ نے HACCP سرٹیفیکیشن حاصل کر لی

ہیزرڈ اینالیسز اینڈ کریٹیکل کنٹرول پوائنٹ(HACCP)کی سرٹیفیکیشن حاصل کر لی ہے۔

لاہور۔13 نومبر، 2023۔۔ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ بنانے والی خطے کی معروف کمپنی’ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ‘نے ہیزرڈ اینالیسز اینڈ کریٹیکل کنٹرول پوائنٹ(HACCP)کی سرٹیفیکیشن حاصل کر لی ہے۔
یہ سرٹیفیکیشن ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کی صنعت میں ڈیسکون کمپنی کے سخت معیارات کا ثبوت ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اعزاز ہے جو بڑی عالمی منڈیوں میں شامل ہونے کے لیے ایک اہم شرط ہے۔ یہ سرٹیفکیشن اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہماری مصنوعات کوالٹی اور تحفظ کے اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اترتی ہیں۔
ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محسن ضیاء نے کہاکہ،”ہم نے HACCP کی سرٹیفیکیشن کے سخت ترین تقاضوں کو پورا کیا ہے، جوکہ اپنی مصنوعات میں حفاظت اوربلند معیار کو یقینی بنانے کے لیے ہماری لگن کا ثبوت ہے۔ ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ ان عالمی منڈیوں میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے پرجوش ہے جو اس سرٹیفکیشن کے باعث ممکن ہوتے ہیں۔ نئی منڈیوں کی تلاش اور اپنے عالمی تشخص کو بہتر بنا کر معزز صارفین کو ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈکی بہترین پراڈکٹس پیش کررہے ہیں،ہم مارکیٹ میں سب سے بہتر رہنے کی اپنی روایت کو قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔“

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button