مشرق وسطیٰ

لاہور چیمبر اور خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدہ

ایم او یو کے تحت فریقین باہمی تعاون کے فروغ کے لیئے مشترکہ طور پر سیمینارز ، ورکشاپس اور آگاہی سیشنز کا انعقاد کریں گے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے درمیان ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے۔ معاہدے پر دستخط لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر کاشف انور اور خواجہ فرید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے کیئے۔
ایم او یو کے تحت فریقین باہمی تعاون کے فروغ کے لیئے مشترکہ طور پر سیمینارز ، ورکشاپس اور آگاہی سیشنز کا انعقاد کریں گے۔ دونوں فریق ایک دوسرے سے ریسرچ پبلیکیشن ، بین الاقوامی قوانین تجارت و حکومتی قوانین سے آگاہی کے لیئے تعاون کریں گے۔ خواجہ فرید یونیورسٹی کے طلبہ کو لاہور چیمبر آف کامرس میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیئے جائیں گے۔ خواجہ فرید یونیورسٹی کے طلبہ کو چیمبر آف کامرس لاہور کی لائبریری تک رسائی ملے گی۔ ایم او یو کے تحت خواجہ فرید یونیورسٹی اور لاہور چیمبر آف کامرس انڈسٹری اکیڈیمیا لنکج کو فروغ دیں گے۔ فریقین جدید ٹیکنالوجی، توانائی، آئی ٹی، سولر انرجی، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ ،ماحولیاتی تحفظ اور ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے کے لیئے مل کر کام کریں گے۔ ایم او یو کے تحت چیمبر آف کامرس سے وابستہ افراد و ان کے اہلخانہ اگر خواجہ فرید یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرلیں گے تو انہیں فیس میں رعائت دی جائے گی۔ اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کا کہنا تھا کہ انڈسٹری اکیڈیمیا لنکج عصر حاضر کی ضرورت ہے۔ انڈسٹریز اور اعلیٰ تعلیم کے ادارے مل کر معاشرتی ترقی کی رفتار کو تیز تر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جامعات کا کام ہے کہ وہ صنعتوں کو درپیش مسائل کو سمجھیں اور ان کا حل پیش کریں اس سے ملک نہ صرف صنعتی طور پر خود انحصار ہوگا بلکہ طلباء وطالبات بھی عالمی تقاضوں سے آگاہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی نسل نو کو اقوام عالم کے جدید تقاضوں سے روشناس کرانے اور ان کے مطابق انہیں باصلاحیت بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے باہمی تعاون میں فروغ اور خواجہ فرید یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالب علموں کو انٹر پرینیورشپ کے لیئے تیار کرنے اور کاروباری سوجھ بوجھ حاصل کرنے میں مدد دینے پر صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف انور کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button