اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نواز شریف کا فضل الرحمان سے رابطہ

انہوں نے بتایا کہ ’موجود سیاسی منظرنامہ انتخابات کے حوالوں سے بنا ہے تو الیکشن کے حوالے سے بھی بات ہوئی لیکن ابھی جب تفصیلی ملاقات ہوگی تو باقی چیزیں بعد میں طے ہوں گی۔‘

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین مختصر بات ہوئی جس میں ملکی صورت حال سمیت انتخابی حوالوں سے بھی بات چیت ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ’موجود سیاسی منظرنامہ انتخابات کے حوالوں سے بنا ہے تو الیکشن کے حوالے سے بھی بات ہوئی لیکن ابھی جب تفصیلی ملاقات ہوگی تو باقی چیزیں بعد میں طے ہوں گی۔‘
مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔
قبل ازیں جے یو آئی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں میں موجودہ ملکی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی اتفاق سے ملکی مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا۔ نواز شریف کی جانب سے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button