کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے اور ٹیپا کے مختلف امور بارے اہم اجلاس
ٹیپا اپنے ریسورس جنریشن میں بہتری لائے، چیف انجینئر ٹیپا ریونیو میں بہتری لانے کے لیے ایکشن پلان پیش کریں۔محمد علی رندھاوا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے اور ٹیپا کے مختلف امور بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے مختلف ونگز میں جاری ریفارمز بارے بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل ڈی جیز نے اپنے اپنے ونگز میں جاری اصلاحات بارے بریفنگ دی۔ہائوسنگ، ٹائون پلاننگ، میٹرو پولیٹن سمیت مختلف ڈائریکٹوریٹ میں جاری ریفارمز و اہداف کے حصول بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ریکارڈ کی سفٹنگ سمیت آئی ٹی بیسڈ ریفارمز کی پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔ریکارڈ کی سفٹنگ کا عمل دو شفٹوں میں جاری ہے، جوہر ٹاو¿ن ریکارڈ کی سفٹنگ جلد مکمل کر لی جائے گی۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے شہر میں جاری و مجوزہ منصوبوں بارے بریفنگ دی۔چیف انجینئر ٹیپا نے ٹیپا کے انفورسمنٹ ونگ کو متحرک بنانے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ٹاو¿ن پلاننگ ونگ اور ٹیپا کو مل کر سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹیپا کو جرمانوں و فیس کی وصولی کے لیے میکانزم میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ٹیپا اپنے ریسورس جنریشن میں بہتری لائے، چیف انجینئر ٹیپا ریونیو میں بہتری لانے کے لیے ایکشن پلان پیش کریں۔ بعدازاں کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ریکارڈ سفٹنگ سیل کا دورہ کیا۔کمشنرلاہور و ڈی جی نے ایل ڈی اے کی مختلف سکیموں کی ریکارڈ کی سفٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر، ایڈیشنل ڈی جی ہائوسنگ، ایڈیشنل ڈی جی یوپی، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا، چیف ٹاو¿ن پلانر، ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران نے شرکت کی۔