مشرق وسطیٰ

پیسی گورننگ باڈی نے ورکرز کیلئے 25 ایمبولینس گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی

سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی وصولی کیلئے اجرت کی بالائی حد 40ہزار روپے مقرر، فیصلے سے بڑی تعداد میں کارکنان مستفید ہوں گے پیسی کے معذور ملازمین کاخصوصی کنوینس الاؤنس 2000 سے بڑھا کر 6000 روپے کر دیا گیا، صوبائی وزیر منصور قادر کی زیر صدارت گورننگ باڈی کا اجلاس

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) ہیڈآفس میں گورننگ باڈی کا آج 161 واں اجلاس صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔سیکرٹری محنت و انسانی وسائل نعیم غوث، کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب، میڈیکل ایڈوائزز پیسی سہیل عزیز نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر اجیران نمائندگان / ممبر گورننگ باڈی پیسی رانا عبدالسمیع، آئمہ محمود، محمد معروف خان کے علاوہ فنانس ڈیپارٹمنٹ، انڈسٹریز کامرس انویسٹمنٹ اینڈ سکلڈ ڈویلپمنٹ، سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر / میڈیکل ایجوکیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔گورننگ باڈی نے ادارہ کے معذور ملازمین کے خصوصی کنوینس الاؤنس کو 2000 سے بڑھا کر 6000 روپے کرنے کی منظوری دے دی۔حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق گورننگ باڈی نے ادارہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کی منظوری بھی دی گئی۔گورننگ باڈی نے ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کو بروقت ٹرانسپورٹ کی سہولت کیلئے 25 ایمبولیننسز خریدنے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی وصولی کیلئے اجرت کی بالائی حد 40ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔گورننگ باڈی کے اس فیصلے سے بڑی تعداد میں کارکنان اوراُن کے زیر کفالت افراد سوشل سکیورٹی سکیم سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی زیادہ سے زیادہ وصولی اور ٹارگٹس کو پورا کرنے کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی 66 نئی آسامیوں کی منظوری دے دی گئی۔بہتر ایچ آر کیلئے فنانس اینڈ اکاؤنٹس تعلیم کے حامل اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن سے کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈائریکٹرورکس،لیگل، ایڈ یشنل ڈائریکٹر ورکس، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل، ایڈمن آفیسراور آٹو موبائل انجینئرکی آسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔ لوکل سطح پر ورکرز اوراُن کے اہل خانہ تک ادویات کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اجلاس نے 20% فنڈز فوری طورپر جاری کرنے کی ہدایت کی۔گورننگ باڈی کی 2023-24 میں ادویات کی خریداری کیلئے شفافیت کو یقینی بنانے اور تمام قانونی پہلووں کا مدنظر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ گورننگ باڈی نے سوشل سکیورٹی کے 9 ہسپتالوں میں ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹوں کی منظوری بھی دی۔سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور میں 164ایف سی پی ایس اور پی جی ٹرینیزکو ٹریننگ دینے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button