مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کاایل ڈی اے ونڈو سیل کا دورہ

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں بغیر سفارش پروٹوکول کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔ بزرگ شہری کا فیڈ بیک

پاکستان لاہور:(نمائندہ وایس آف جرمنی) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کاایل ڈی اے ونڈو سیل کا دورہ، سینئر سیٹیزن کاو¿نٹر پر آئے شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا۔
ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں بغیر سفارش پروٹوکول کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔ بزرگ شہری کا فیڈ بیک
75 سال سے زائد بزرگ شہریوں کو گھر کی دہلیز پر دستاویزات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں ،متعلقہ ڈائریکٹر تمام کیسز کا خود فالو اپ لیں، رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنایا جائے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا
لاہور( )کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روزایل ڈی اے ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے نقشہ کی منظوری، ای خدمت اور پراپرٹی ٹرانسفر کے لیے آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔اوورسیز کاو¿نٹر اور سینئر سیٹیزن کاو¿نٹر پر آئے شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا۔ سینئر سٹیزن کاو¿نٹر پر آئے بزرگ شہری نے فیڈ بیک دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں بغیر سفارش پروٹوکول کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا بزرگ شہریوں کے لیے سروسز کی فراہمی میں مزید بہتری لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 75 سال سے زائد بزرگ شہریوں کو گھر کی دہلیز پر دستاویزات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔کمشنر و ڈی جی نے ون ونڈوسیل پر صبح کی شفٹ میں موصول کی گئی درخواستوں و انکے رسپانس کا جائزہ لیا۔بعدازاں کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈوسیل کی پینڈنسی و کارکردگی بارے بریفنگ لی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ون ونڈو سیل کی ان سائیڈ اور آو¿ٹ سائیڈ ایل ڈی اے پینڈنسی کے رسپانس میں واضح بہتری آئی ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ متعلقہ ڈائریکٹر تمام کیسز کا خود فالو اپ لیں، رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنایا جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر آئی ٹی عبد الباسط، ڈائریکٹر ون ونڈو سیل رافعہ نذیر، چیف سکیورٹی آفیسر احمد فراز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button