زونگ فورجی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر بہترین رومنگ بنڈلزپیش کردیے
زونگ فورجی اپنے صارفین کو رابطے میں رہنے کے لیے بہترین تجربہ کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے
اسلام آباد۔16نومبر،2023۔۔پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ فورجی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کو حقیقی جوش و جزبہ کے ساتھ منانے کے لیے یو اے ای رومنگ بنڈلز پیش کردیے ہیں۔یہ بنڈلز نہ صرف یو اے ای کا سفر کرنے والوں کو رابطے کی بہترین سہولت فراہم کرتے ہیں بلکہ خاص موقعوں پر کونیکٹیویٹی کو فروغ دینے کے عزم کا بھی ثبوت ہیں۔
زونگ فورجی نے یو اے ای رومنگ بنڈلز کی ایکٹیویشن کو آسان بنا دیاہے اور صارفین اب My Zong App(MZA)کے ذریعے یا *4225# ڈائل کرکے ان بنڈلز کو سبسکرائب کرسکتے ہیں۔
زونگ فورجی اپنے صارفین کو رابطے میں رہنے کے لیے بہترین تجربہ کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ یو اے ای بنڈلز کے تحت زونگ کے صارفین اب صرف 1999روپے علاوہ ٹیکس سے 2 جی بی ڈیٹا کے ساتھ 120 منٹ اور اتنے ہی ایس ایم ایس سات دن کے لیے حاصل کرسکتے ہیں۔
یو اے ای رومنگ بنڈلز صارفین کو اپنے اہل خانہ اور دوست احباب سے رابطہ قائم رکھنے کا اختیار دیتے ہیں۔سستے داموں انٹرنیشنل کونیکٹیویٹی کی اس پیشکش کے ذریعے زونگ فورجی اس با ت کو یقینی بنارہاہے کہ صارفین دوریوں کو مٹاتے ہوئے بھائی چارے کے جزبے سے اس دن کی خوشیوں کومناسکتے ہیں۔
یہ بنڈلز صارفین کو ڈیٹا کی وسیع رینج فراہم کرتے ہیں جو بیرون ملک جانے والے افراد کو اپنے تجربات، تہواروں اور خوشی کے لمحات کو گھروالوں کے ساتھ شیئر کرنے کے قابل بناتے ہیں۔یہ بنڈلز اس بات کویقینی بنارہے ہیں کہ صارفین اب وائس کالز، سوشل میڈیا اپ ڈیٹس یا تہنیتی پیغامات کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی خوشیاں بانٹ سکتے ہیں۔
زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے کہا کہ،”یو اے ای کے قومی دن کی خوشی میں حصہ ڈالنے پر ہمیں فخر ہے۔ ہمارے یو اے ای رومنگ بنڈلز نہ صرف بیرون ملک سفر کرنے والوں کو رابطہ کی بلاروک ٹوک سہولت دیتے ہیں بلکہ سرحدو ں کے پار بھی اتحاد اور خوشی کے لمحات کو جوش وخروش سے منانے کے ہمارے عزم کو ظاہرکرتے ہیں۔“
زونگ فورجی کنیکٹیویٹی کا قابل اعتماد حل فراہم کرنے کے لیے وقف ہے اور صارفین دنیا بھر میں خصوصی مواقعوں پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کو یقینی بنارہاہے۔