مشرق وسطیٰ

پاکستان کے ہر سکول میں20 فیصد بچے کمزور ہونے لگے ہیں

20 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں تین لاکھ تین ہزار سے زائد مریضوں کے ہیں آنکھوں کےاپریشن کیے گئے

پاکستان جنوبی پنجاب(پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب): کے ہر سکول میں20 فیصد بچے کمزور نظری کے متعلق نہیں جانتے ،پی او بی ٹرسٹ بصارت کی روشنیوں کےتحفے تقسیم کر رہا ہے اب تک 49 سکولوں میں 7 ہزار بچوں سے صحت اور انہیں مفت عینکیں فراہم کی گئی اس کے علاوہ سالانہ 20 ہزار انکھوں کی اپریشن کیے جاچکے ہیں پاکستان کے 58 اضلاع میں پریوینشن آف بلائنڈنس ٹرسٹ (پی او بی )اپنی خدمات پیش کر رہا ہے 813 ائی کیمپس لگائے گئے 20 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں تین لاکھ تین ہزار سے زائد مریضوں کے آنکھوں کےاپریشن کیے گئے پاکستان کی مختلف 20 جیلوں میں 10 ہزار سے زیادہ قیدیوں کی انکھوں کا معائنہ کیا گیا یہ بات پی او بی کے پروگرام منیجر سید احتشام الحق نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1راجن پور میں طلبہ کی آئی سکریننگ کیمپ کے موقع پر پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ روجھان تحصیل میں 9 سکولوں میں 3381 بچوں کا معائنہ کیا گیا گورنمنٹ گرلز سکول کینال کالونی راجن پور اور گورنمنٹ ھائیر ماڈل سکول نمبر 1 راجن پور میں بالترتیب 1294 اور 1982 بچوں کا معائنہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پراجیکٹ میں پورے پاکستان میں 40000 بچوں کا معائنہ کیا جانا ہے۔ جن میں سے الحمد اللہ 34500 بچوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔ آج کل جنوبی پنجاب اور خیبیر پختونخواہ میں سکولوں میں سکریننگ کی جارہی ہے۔ جبکہ بلوچستان میں 10000 اور سندھ میں 8000 بچوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔اور 2500 عینکیں مہیا کی جا چکی ہیں۔
یہ پراجیکٹ پی او بی ٹرسٹ اور الخدمت فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے کیا جار ہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں آئی سکرین کے بعد جن بچوں کی بصارت کمزور ہے ان کو مفت عینکیں فرام کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے تعلیم کو احسن طریقے سے جاری و ساری رکھ سکیں کیونکہ ھمارا مشن بلا امتیاز بلا تفریق اور بلا معاوضہ بصارت سب کے لئے ہے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button