مشرق وسطیٰ

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی ترک سرمایہ کار کمپنیوں کے مسائل قانون کے مطابق جلد حل کر نے کی یقین دہانی

لاہور میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بزنس فسیلیٹیشن سنٹر بنایا جا رہا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے لاہور میں تعینات ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو کی ٹیوٹاسیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ، سی ای او فیڈمک اور ترک سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندے بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات کے دوران ترک سرمایہ کار کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری اور ایشوز کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے ترک سرمایہ کار کمپنیوں کے مسائل قانون کے مطابق جلد حل کر نے کی یقین دہانی کرائی۔ سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے بزنس فسیلیٹیشن سنٹر بارے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ لاہور میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بزنس فسیلیٹیشن سنٹر بنایا جا رہا ہے۔بزنس فسیلیٹیشن سنٹر میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شکایات کا فوری ازالہ ہو گا۔اس سنٹر میں 17محکموں کے افسران سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دیں گے۔پاکستان اور ترکیہ کے مابین گہرے دوستانہ،برادرانہ اور معاشی تعلقات موجود ہیں۔دوطرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہو ں گے۔ ترک سرمایہ کار کمپنیوں کے مسائل قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ترک سرمایہ کار پنجاب میں مزید سرمایہ کاری کریں، ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔
قونصل جنرل ترکیہ مش باشتو نے کہا کہ بزنس فسیلیٹیشن سنٹر کا قیام پنجاب حکومت کا ایک بڑا اقدام ہے۔ترکیہ اور پاکستان کے معاشی روابط کو مضبوط اور تجارت کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button