اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سموگ بن گئی روگ ، سمارٹ لاک ڈاؤن بھی بے اثر

صورتحال مزید سنگین ہو گئی، پنجاب حکومت نے سموگ کے مسئلے پر بھارت سے ڈپلومیٹک چینل استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

لاہور پاکستان(سید عاطف ندیم وائس آف جرمنی): لاہور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں معمولات زندگی معمول کے مطابق رہی،صورتحال مزید سنگین ہو گئی، پنجاب حکومت نے سموگ کے مسئلے پر بھارت سے ڈپلومیٹک چینل استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سموگ کے خاتمے کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات بھی بے اثر ہو گئے۔ لاہور سمیت پنجاب کے دس اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہ ہو سکے۔ تمام دس اضلاع میں انتظامیہ معمولات زندگی محدود رکھنے میں کامیاب نہ ہو سکیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رہی۔ شہریوں کی اکثریت نے بھی غیر معمولی صورتحال کو سنجیدہ نہ لیا حتی کہ انہوں نے ماسک پہننا بھی گوارہ نہ کیا۔ لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس 292 ہے جو انتہائی خطرناک ہے ۔ سموگ کی وجہ سے جہاں سانس لینا محال ہے وہیں لوگ آنکھوں اور گلے کی انفیکشن کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔ سموگ پھیلنے کی ایک وجہ پٹرول پمپوں پر ناقص اور ملاوٹ شدہ پٹرول کی فروخت ہے جس کے استعمال سے نکلنے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناقص پٹرول کی فروخت انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہو رہی ہے جبکہ فیکٹریوں اور کارخانوں کی چیکنگ بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ادھر سموگ کے مسئلے پر پنجاب حکومت نے بھارت سے ڈپلومیٹک چینل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم اپنے طور پر خاطر خواہ اقدامات کر رہے ہیں مگر بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا دھواں لاہور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں سموگ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جلد وزیر اعظم کو درخواست کی جائے گی کہ وہ تحریری طور پر بھارت کو سموگ کے مسئلے پر آگاہ کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button