اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

حوثیوں نے مال بردار جہاز اغوا کر لیا: اسرائیلی فوج

عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جہاز ترکی سے انڈیا جا رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ عالمی سطح پر بہت تشویشناک واقعہ ہے۔‘

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے مال بردار جہاز کو جنوبی بحیرہ اخمر سے اغوا کر لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جہاز ترکی سے انڈیا جا رہی تھی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ عالمی سطح پر بہت تشویشناک واقعہ ہے۔‘
فوج کا کہنا ہے کہ جہاز اسرائیل کی ملکیت نہیں اور نہ ہی اس کے عملے میں کوئی اسرائیلی شہری شامل ہے۔
قبل ازیں اتوار کو ایک حوثی ترجمان یحیٰ سریا نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کی زیرملکیت یا اسرائیلی کمپنیوں کی جانب سے چلائی جانے والی جہازوں کو ٹارگٹ کریں گے۔
یحییٰ سریا نے تمام ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیلی جہازوں یا اسرائیلی کمپنیوں کی جانب سے چلائی جانے والی جہازوں کے عملے سے اپنے شہریوں کو واپس بلائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button