معیاری ادبی وثقافتی سرگرمیوں میں عوامی شرکت ٗالحمراء کے لئے اعزاز ہے۔ سربراہ الحمراء طارق محمودچوہدری
ڈرامہ ''حاصل عشق''میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،فنکاروں کی پرفارمنس دیکھی اور اسے سراہا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں فیسٹیول لہور لہور عروج پر پہنچ گیا۔تھیٹر فیسٹیول میں ٗ نوٹنکی تھیٹر پروڈکشنز نے اپنا ڈرامہ ”حاصل عشق“ پیش کیا۔ڈرامہ کے رائٹر و ڈائریکٹر آفتاب انور تھے۔حاصل عشق ایک سماجی اصلاحی کھیل تھا جس میں پیار و محبت،بھائی چارے،خلوص اور رواداری کی ترغیب دی گئی۔ڈرامہ ”حاصل عشق”میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس دیکھی اور بھرپور سراہا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ فیسٹیول میں عوام کو معیاری ڈرامے دیکھنے کو مل رہے ہیں، عوام اور الحمراء کا تعلق ہمارا اثاثہ ہے،لوگوں کا فیسٹیول میں جوک درجوک شرکت کرنا دیکھ کر خوشی ہوئی،محبتوں کا یہ کارواں یونہی الحمراء کا مہمان بنتارہے گا۔