مشرق وسطیٰ

آج ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور زخمی افراد کی یاد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے .

اس دن کو منانے کا مقصد ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرنا ہے، اس دن کا مقصد ٹریفک حادثات کی وجوہات اور غلطیوں سے سبق سیکھنا بھی ہے

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہاہےکہ آج دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور زخمی افراد کی یاد کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرنا ہے، اس دن کا مقصد ٹریفک حادثات کی وجوہات اور غلطیوں سے سبق سیکھنا بھی ہے، ترجمان کے مطابق اتوار کو اپنے ایک بیان میں سی ٹی او لاہور نے کہاکہ حادثات ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کا نتیجہ ہیں،حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہماری غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں، دہشت گردی سے زیادہ جانیں ٹریفک حادثات میں ضائع ہورہی ہیں، ٹریفک پولیس ہر فورم پر ٹریفک آگاہی یقینی بنائے ہوئے ہے،ان کا کہنا تھا کہ 70 سے 80 فیصد حادثات ڈرائیورز کے ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں، پانچ سے دس فیصد حادثات دیگر روڈ یوزرز کی غلطی کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں، گاڑی میں مکینیکل خرابی، ٹائروں کا درست حالت میں نہ ہونا بھی حادثات کا سبب بنتا ہے، مناسب روڈ انفراسٹرکچر کا نہ ہونابھی حادثات کا باعث بنتا ہے، حادثات کا سبب سب سے زیادہ 21 سے 30 سال کے نوجوان ہوتے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں کوٹریفک قوانین سے آگاہی دی جارہی ہے، محفوظ سفر کےلئے قوانین کا احترام بے حد ضروری ہے، ٹریفک وارڈنز کو خصوصی فرسٹ ایڈ کورسز بھی کرائے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button