ریٹائرڈ پولیس افسران کے اعزاز میں کیپٹل سٹی پولیس آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
ریٹائرڈ افسران نہایت باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں،محکمے کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ریٹائرڈ افسران محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں، ہمیشہ پولیس فیملی کا حصہ رہیں گے۔بلال صدیق کمیانہ
پاکستان،لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور پولیس کے ریٹائرہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں کیپٹل سٹی پولیس آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ سی سی پی او لاہور نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو سراہا اورآئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے ریٹائرڈافسران کو باعزت طریقے سے سروس پوری کرنے پر مبارکباد دی۔ ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی اکرام اللہ ملک، ڈی ایس پی شرجیل ضیاء بٹ، انسپکٹر محمد جمیل، انسپکٹر محمد اکرم، انسپکٹر محمد سرور، انسپکٹر محمد یعقوب، انسپکٹر صابر علی اور انسپکٹر مستنیر کو سی سی پی اولاہور نے یادگاری شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرہونے والے افسران نہایت باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں،محکمے کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ افسران محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں، ہمیشہ پولیس فیملی کا حصہ رہیں گے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ہمارے دروازے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس ریٹائرڈ افسران کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ریٹائرہونے والے افسران نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ محکمہ پولیس کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ دستیاب ہوں گی۔تقریب میں ڈی ایس پی احمد رضا شاہ کے والد کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ایس ایس پی (ایڈمن)عاطف نذیر، ایس پی(لیگل) غلام حسین چوہان،پی ایس او ٹو سی سی پی او کاشف ڈوگر،ڈی ایس پی منور ڈوگر،انسپکٹرمحمد عامرودیگرافسران بھی تقریب میں شریک تھے۔