صحت

یوم عاشور پرریسکیو 1122 پنجاب بھر میں ہائی الرٹ

ترجمان ریسکیو کے مطابق پنجاب بھر میں 12 ہزار اور لاہور میں 1300ریسکیور متعین ہیں، 865ایمبولینسز، 2184 موٹر بائیک، 390 فائراینڈ ریسکیو وہیکل مختلف مقامات پر موجود ہیں۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ترجمان ریسکیو نے کہا گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3196 عزاداروں کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں،3090عزاداروں کو موقع پرفرسٹ ایڈ ،106 کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق پنجاب بھر میں 12 ہزار اور لاہور میں 1300ریسکیور متعین ہیں، 865ایمبولینسز، 2184 موٹر بائیک، 390 فائراینڈ ریسکیو وہیکل مختلف مقامات پر موجود ہیں۔
676محرم کے بڑے اجتماعات کو میڈیکل کور فراہم کیا گیا، پراونشل مانیٹرنگ سیل پنجاب بھر کے ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کررہا ہے، محرم مجالس میں فوری فرسٹ ایڈ کیلئے خصوصی ریسکیو پوسٹیں قائم کئے گئے ہیں،محرم میڈیکل و ریسکیور کور کیساتھ روٹین ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button