کاروبار

شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا پلان تیار

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی ہدایت پر مہنگائی کے ستائے ہوئے شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں، چاول پر سبسڈی میں 300 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے، دال چنا اور چاول پرفی کلو سبسڈی 25 سے بڑھاکر 100 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، گھی پر فی کلو سبسڈی 70 سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی آرا دی گئی ہے۔
تجویز دی گئی ہے کہ وزیراعظم پیکج کے تحت چینی پر فی کلو کے حساب سے سبسڈی بڑھائےجائے، وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت آٹے پر سبسڈی کا موجودہ ماڈل برقرار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے نئے پیکج کی سمری ای سی سی کے لیے بھجوادی گئی ہے، وزیراعظم پیکج کے نئے ماڈل کا اطلاق ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے نئے پیکج کا اطلاق یکم اگست سے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، بجٹ میں اعلان کردہ وزیراعظم ریلیف پیکج کا اطلاق یکم جولائی سے نہیں ہوسکا تھا، جب تک نئے پیکج کا اطلاق نہیں ہوتا موجودہ وزیراعظم پیکج جاری رکھا جائےگا۔
حکام نے بتایا کہ وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دی جارہی ہے، چینی، گھی، آٹا، چاول اور دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے۔
بجٹ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم اور رمضان پیکج کیلئے 65 ارب روپے مختص کیے گئے، وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے لیے رواں مالی سال 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گزشتہ مالی سال وزیر اعظم پیکج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button