کاروبار

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی زیر صدارت اجلاس،سکل ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے امور کا جائزہ لیاگیا

پاکستان کا مستقبل معیاری فنی تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے۔ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر کرنا میرا عزم ہے

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی سے تکمیل کے قریب ہے جبکہ دوسرے مرحلے کے لئے داخلے جاری ہیں ۔دوسرے سیشن کی کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام حکومت کا ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کی جانب اہم اقدام ہے۔پروگرام کے تحت پنجاب کے 16 شہروں میں ٹیوٹا کے 35 اداروں میں شارٹ کورسز کرائے جا رہے ہیں۔پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بین الاقوامی سرٹیفکیشن کے ساتھ مفت آئی ٹی کورسز کرائے جا رہے ہیں۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ گرافک ڈیزائن، کلاو ¿ڈکمیوٹنگ، ڈیٹا اینالیٹکس، سائبرسیکورٹی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ اور گیم ڈویلپمنٹ کے شارٹ کورسز کرائے جا رہے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں ہنر مند افرادی قوت کی بہت ڈیمانڈ ہے۔اس لئے عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر خصوصی توجہ ہے۔صوبائی وزیرنے کہاکہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے خوشحالی کا سفر طے کریں گے۔چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھوکھر ،سینئر ڈی جی اختر عباس بھروانہ اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button