اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے دوران این ایچ اے کی جانب سے حفاظتی وبحالی اقدامات جاری ہیں، ترجمان این ایچ اے

ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد شاہراتی نقصانات کا اندازہ لگایا جائے گا

پاکستان اسلام آباد (وائس آف جرمنی): حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے دوران این ایچ اے کی جانب سے حفاظتی وبحالی اقدامات جاری ہیں ۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق چیئرمین این ایچ شہریار سلطان کی ہدایات کے مطابق تمام حساس مقامات پر عملہ نگرانی کر تا رہا ور مشینری موجودرہی۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق ژوب میں (N-50) پر سیلابی ریلہ آنے کے باعث شاہراہ متاثر ہوئی۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق مسلم باغ اور نسائی کے مقامات پر ٹریفک عارضی طور پر معطل ہونے کے بعد بحال کر دی گئی۔ترجمان کے مطابق این ایچ اے انتظامیہ موٹر ویز اور شاہراہوں کو مانیٹر کررہی ہے۔ ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد شاہراتی نقصانات کا اندازہ لگایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق این ایچ اے اپنے موجودہ وسائل کی مدد سے اپنے نیٹ ورک کو بحال رکھنے کے لئے ہر دم کوشاں ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button