جنرل

آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے شہید اے ایس آئی نذیراحمد کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی

آرگنائزڈ کرائم یونٹ تھانہ چوہنگ میں تعینات اے ایس آئی نذیراحمدنے سلطان کے گاؤں کے علاقے میں ریڈ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔ سی سی پی او لاہور نے شہید اے ایس آئی نذیراحمد کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاکستان لاہور (وائس آف جرمنی) آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے شہید اے ایس آئی نذیراحمد کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ،ڈی آئی جی(انویسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ڈی آئی جی (آپریشنز)فیصل کامران، سابق ڈی آئی جی زبیر نواز چٹھہ ،ایس ایس پی(آپریشنز)تصور اقبال اور سینئرافسران نے نماز جنازہ ادا کی۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ تھانہ چوہنگ میں تعینات اے ایس آئی نذیراحمدنے سلطان کے گاؤں کے علاقے میں ریڈ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔ سی سی پی او لاہور نے شہید اے ایس آئی نذیراحمد کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس موقع پر نذیراحمد کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
شہید اے ایس آئی نذیراحمد کا تعلق چھانگا مانگا، ضلع قصورسے ہے۔ شہید کے پسماندگان میں ایک بیٹا، ایک بیٹی اور اہلیہ شامل ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شہید اے ایس آئی نذیراحمد کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ نے شہید اے ایس آئی نذیراحمد کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید اے ایس آئی کے قاتلوں کوجلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ شہید اے ایس آئی نذیراحمد نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے محکمہ پولیس کی شان ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہید اے ایس آئی نذیراحمد لاہور پولیس کا قیمتی سرمایہ اور بہادری و فرض شناسی کی روشن مثال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید اے ایس آئی نذیراحمد کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس نے شہدا ء کے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولیت دی ہے۔سی سی پی او لاہورنے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ پولیس شہید اے ایس آئی نذیراحمد کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال اور بھلائی کو یقینی بنائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button