جنرل
تمام ٹرانسفرز میں صرف اور صرف میرٹ کو ترجیح دی جائے گی‘ وزیر تعلیم
ٹرانسفرز کے حوالے سے کوئی سفارش نہیں مانی جائے گی ‘ رانا سکندر حیات
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تمام ٹرانسفرز میں صرف اور صرف میرٹ کو ترجیح دی جائے گی، ٹرانسفرز کے حوالے سے کوئی سفارش نہیں مانی جائے گی اور نہ ہی کسی کی حق تلفی ہو گی،اساتذہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے قبل از وقت ٹرانسفرز رانڈ اوپن کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ اساتذہ کی آسانی کیلئے ٹرانسفر رانڈ کو 2 مراحل میں تقسیم کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں ہارڈشپ ٹرانسفرز رائونڈ اور دوسرے میں جنرل ٹرانسفر رائونڈ اوپن ہو گا۔