مشرق وسطیٰ

سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمدخان کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو

حساس معاملات پر سیاست سے گریز کیاجائے۔ہرادارے کے کچھ قواعدوضوابط ہوتے ہیں جن کا احترام ضروری ہے۔

لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمدخان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی جانب لے کر جارہے ہیں۔نومئی کو ملک کی سیاست کو انتشار کی جانب موڑاگیا۔ لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حساس معاملات پر سیاست سے گریز کیاجائے۔ہرادارے کے کچھ قواعدوضوابط ہوتے ہیں جن کا احترام ضروری ہے۔ ملک احمدخان نے کہا کہ کسی کی مدت ملازمت میں توسیع کامعاملہ حکومت دیکھتی ہے۔کسی بھی معاملے پر مبالغے سے کام نہیں لیناچاہئے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کے پاس بہت آپشن تھےلیکن انہوں نے واضح طورپر کہا مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے، خواجہ آصف نے زیرک آدمی ہیں لیکن کچھ باتیں کرتے ہوئےسیاق و سباق سے ہٹ گئے ہیں جنرل فیض کے معاملہ کا مجھے علم نہیں ادارے کے اپنے ڈسپلن ہوتے ہیں.وہ جنرل فیض کے آرمی چیف بننے کے حوالے سے کوئی ایسی بات نہیں کریں گے کہ سیاست کی نذر کریں گے۔ ان کے مالی معاملات اور پوسٹ ریٹائر منٹ ہر کوئی اپنے مطلب کے نتائج نکال رہا ہے.
سپیکر کاکہناتھاکہ خواجہ آصف زیرک آدمی ہیں جب نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سوال و جواب کا سیشن ہوا تو جنرل باجوہ نے واضح کردیا تھا کہ وہ ایکسٹیشن نہیں چاہتے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر بھی کہا نہیں چاہتے انہیں ایکسٹیشن ملے کیونکہ ان کے پیچھے لوگ انتظار میں کھڑے ہیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button