پاکستان: شوہر کے تشدد کا شکار خاتون کی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعے فوری امداد
ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا،خاتون اور بچی کو ہسپتال منتقل کروایا ،خواتین ویمن سیفٹی ایپ ،15 کال یا چیٹ کے ذریعے فوری پولیس سے رابطہ کر سکتیں ہیں۔ترجمان سیف سٹیز
لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعےبیوی پر تشدد کرنے والا شوہر گرفتارکروادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کے رشتے دار نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں کال کر کے تشدد بارے اطلاع دی.ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کا شوہر آئس کے نشہ کا عادی تھا.کالر نے بتایا کہ خاتون کے شوہر نے چھری کے وار سے اپنی بیٹی کی انگلیاں بھی زخمی کر دیں ہیں.ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا،خاتون اور بچی کو ہسپتال منتقل کروایا .میانوالی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا.پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا .ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے ہر وقت موجود ہے۔خواتین ویمن سیفٹی ایپ ،15 کال یا چیٹ کے ذریعے فوری پولیس سے رابطہ کر سکتیں ہیں۔