مشرق وسطیٰ
پاکستان: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث 16ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
چوری میں ملوث ملزمان کو جرمانے کی مد میں 3لاکھ 57ہزار 421 یونٹس چارج کیے گئے، چارج کیے گئے یونٹس مالیت ایک کروڑ 39 لاکھ 2 ہزار 178 روپے ہے
لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 435 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے135 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 14کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو جرمانے کی مد میں 3لاکھ 57ہزار 421 یونٹس چارج کیے گئے، چارج کیے گئے یونٹس مالیت ایک کروڑ 39 لاکھ 2 ہزار 178 روپے ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گاجبکہ بجلی چوری میں سہولتکاری کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔