اہم خبریںپاکستان

بلوچستان: علیحدگی پسندوں نے سات مزدوروں کو ہلاک کر دیا

پنجگور کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سید فاضل شاہ نےبتایا، '' پنجگور شہر کے علاقے خدائے آبادان میں نامعلوم مسلح افراد نے سات مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔‘‘ ایک اور مزدور زخمی بھی ہوا۔

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی):‌پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں مسلح افراد نے سات مزدوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ملتان سے تھا۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد نے صوبہ پنجاب کے مشرقی حصے سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔ ابھی تک کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ملتان سے تھا۔
پنجگور کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سید فاضل شاہ نےبتایا، ” پنجگور شہر کے علاقے خدائے آبادان میں نامعلوم مسلح افراد نے سات مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔‘‘ ایک اور مزدور زخمی بھی ہوا۔
رواں برس اگست میں علیحدگی پسند عسکریت پسندوں نےبلوچستان کے مختلف علاقوں کے تھانوں، ریلوے لائنوں اور شاہراہوں پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں صوبے میں آنے یا کام کرنے والے پنجاب کے باشندے بھی شامل تھے، جن کے ٹرکوں کو روکا گیا یا انہیں بسوں سے اتار کر گولی مار دی گئی۔ ان حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائیاں شروع ہو گئیں۔
اگست میں ہونے والے ان حملوں کی ذمہ داری علیحدگی پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی، جو مرکزی حکومت کے خلاف لڑنے والے متعدد نسلی باغی گروہوں میں سے ایک ہے۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مرکزی حکومت صوبے میں گیس اور معدنی وسائل کا غیر منصفانہ استحصال کر رہی ہے جہاں غربت بہت زیادہ ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button