جنرل

محکمہ بہبود آبادی کا پنجاب پاپولیشن پالیسی کے مسودے پر مشاورتی اجلاس کا انعقاد

پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے ترقیاتی مقصد خاندانی منصوبہ بندی کی موثر معیاری خدمات کے استعمال کو بڑھانا ہے پاکستان نے اپنے FP2030 کے وعدے اپنے قومی اہداف کے مطابق کیے ہیں

لاہور(نمائندہ خصوصی): محکمہ بہبود آبادی کا UNFPA کے تعاون سے پنجاب پاپولیشن پالیسی کے مسودے پر ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔ سیشن میں پاپولیشن ویلفیئر کے افسران،این جی او، آئی این جی او، فنانس، UNFPA، IRMNCH، P&SHCD اور P&D کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ثمن رائے ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر اور ڈاکٹر نائلہ الطاف،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیک نے سیشن کی صدارت کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر ثمن رائے نے کہا ہے کہ سال 2024 UNFPA کے لیے بہت اہم سنگ میل ثا بت ہوگا۔ یہ آبادی اور ترقیاتی پروگرام کے عمل کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کے نفاذ کے جائزے کی نشاندہی کرتا ہے، اور UNFPA اسٹریٹجک پلان 2022-2025 کا وسط مدتی جائزہ اور مستقبل کے اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس کو بھی دیکھے گا۔ یہ سنگ میل بڑھتے ہوئے انسانی بحرانوں، بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناظر، بڑھتی ہوئی عدم مساوات، آب و ہوا کے اثرات، غلط معلومات میں اضافہ اور جنسی اور تولیدی صحت اور حقوق کے خلاف مسلسل پش بیک کے پس منظر میں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو PWD پنجاب کے فیلڈ آؤٹ لیٹس میں مانع حمل سٹاک کی موجودہ پوزیشن اور فیلڈ آؤٹ لیٹس میں مہینوں کی کفایت کے بارے اور مالی سال کے دوران کنٹراسیپٹیو ادویات کی خریداری کی صورتحال کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ کیا۔ انہوں نے ا ہداف کے حصول کیلئے موجود ہ کنٹرا سیپٹیو ادویات کے استعمال کے رویے پر مطالعہ کرنے پر زور دیا تاکہ اس کے مطابق حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے نتائج کے ترقیاتی مقصد پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کی موثر معیاری خدمات کے استعمال کو بڑھانا ہے۔پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پورے خطے میں خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کو فروغ دینے کے اپنے مشن میں نمایاں پیش رفت کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے FP2030 کے وعدے اپنے قومی اہداف کے مطابق کیے ہیں جن پر کمپوزٹ کوریج انڈیکس (CCI) کی سفارشات اور قومی ایکشن پلان کے لیے طے کیے گئے اہداف کو خاندانی منصوبہ بندی کو مضبوط بنانے کے لیے CCI کی سفارش کردہ کلیدی شعبوں کی مکمل پیروی کی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button