جنرل

خصوصی مہم کے دوران رواں برس ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشی ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد۔ ترجمان پنجاب پولیس

اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس اور سٹاک انسپکشن کا عمل باقاعدگی سے سر انجام دیا جائے

لاہور (نمائندہ خصوصی): وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے سلسلے میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس ٹیمیں لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع کو ناجائز سلحہ سے پاک کرنے کیلئے شب وروز مصروف عمل ہیں، خصوصی مہم کے دوران رواں برس ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشی ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمدکر لئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1249 کلاشنکوف، 34647 پسٹل، 2705 بندوقیں، 2440 رائفلز، 596 ریوالور، 02 لاکھ 52 ہزار 135 گولیاں اور کارتوس برآمد کی گئی ہیں، صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی کاروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 117 کلاشنکوف، 7148 پسٹل، لاہور میں 506 رائفلز، 276 بندوقیں اور 62 ریوالور اور40 ہزار سے زائد گولیاں بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس اور سٹاک انسپکشن کا عمل باقاعدگی سے سر انجام دیا جائے، آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا تاخیر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button