جنرل

ہونہار سکالرشپ نوجوانوں کے اعلی تعلیم کے خواب پورے کرے گا،نوجوانو ں اعلی تعلیم اور بہترین روز گار فراہم کرنا چاہتے ہیں:مریم نواز

ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 8سال میں 130ارب روپے کے وظائف فراہم کئے جائیں گے وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ الحمدللہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا

لاہور(بیورورپورٹ):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایک اور وعدہ پورا کردیا -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے-عالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 68ڈسپلنز میں سالانہ 30ہزارطلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا-50پبلک سیکٹر یونیورسٹیز،16میڈیکل کالجز اور131گریجوایٹ کالجز کے طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیا جائے گا-ہونہار سکالر شپ لمز، فاسٹ،کامسٹ، نسٹ،غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ اور 7مزید ٹاپ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبہ کو دیا جائے گا-ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 8سال میں 130ارب روپے کے وظائف فراہم کئے جائیں گے- ہونہار سکالر شپ پروگرام سے آئندہ 4سالوں میں ایک لاکھ 20ہزار طلبہ مستفید ہوں گے-طلبہ honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر اپلائی کر سکتے ہیں – وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ الحمدللہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا-ہونہار سکالرشپ پروگرام کاآغاز اہم سنگ میل ہے-انہوں نے کہاکہ ہونہار سکالرشپ پروگرام مستحق اور ہونہار طلبہ کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا-ہونہار سکالر شپ پروگرا م اعلیٰ تعلیم کے لئے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹو ں کو ختم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہونہار سکالرشپ نوجوانوں کے اعلی تعلیم کے خواب پورے کرے گا-نوجوانو ں اعلی تعلیم اور بہترین روز گار فراہم کرنا چاہتے ہیں –

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button