اہم خبریںبین الاقوامی

’پاکستان کو آئی ایم ایف سے زیادہ پیسے ہم دیتے،‘ بھارتی وزیر

اگر ہمارے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوتے، تو ہم پاکستان کو اس سے زیادہ رقم دیتے جو اس نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مانگی ہے۔‘‘

نیو دہلی (نمائندہ خصوصی):‌بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر پاکستان نے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات رکھے ہوتے تو نئی دہلی اسلام آباد کو اس سے زیادہ رقم دیتا جو اس نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے مانگی ہے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے گریز میں اتوار کے روز ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا، ”سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کہتے تھے کہ آپ دوست بدل سکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں۔ اگر ہمارے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوتے، تو ہم پاکستان کو اس سے زیادہ رقم دیتے جو اس نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مانگی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’اٹل بہاری واجپائی نے ایک بار کہا تھا کہ جب انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت اکٹھے ہو جائیں گے، تو کشمیر کو دوبارہ جنت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ جموں و کشمیر میں الیکشن محض کوئی عام انتخاب نہیں ہے، یہ بھارت کی جمہوریت اور اس کی طاقت کا ایک مظاہرہ ہے۔‘‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button