اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملے جاری

شمالی اسرائیلی شہر صفد میں راکٹ حملے سے انتباہ کے لیے سائرن بجائے گئے، تاہم ان راکٹ حملوں کے نتیجے میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے

شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ اس گروپ نے بحیرہ روم میں ایک اسرائیلی گیس پلیٹ فارم کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے پیر کے روز بتایا گیا کہ لبنان سے شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک فوجی بیان کے مطابق شمالی اسرائیلی شہر صفد میں راکٹ حملے سے انتباہ کے لیے سائرن بجائے گئے، تاہم ان راکٹ حملوں کے نتیجے میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی کسی عمارت کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
فوجی بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی کشتی نے بحیرہ روم میں ایک ڈرون کو تباہ کیا ہے، جو اسرائیل کے کارِش گیس پلیٹ فارم کو ممکنہ طور پر ہدف بنانا چاہتا تھا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے اسرائیلی علاقے جلیل اور اسرائیل کے زیرقبضہ گولان کی پہاڑیوں کی جانب بھی35 میزائل داغے گئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button