پاکستان

عمران خان کا دو اکتوبر سے مختلف شہروں میں احتجاج کا اعلان

انہوں نے وزیراعلیٰ خٰبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیغام دیا ہے کہ وہ چار اکتوبر جمعے کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کریں۔

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی):‌سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دو سے پانچ اکتوبر تک ملک کے مختلف شہروں میں عدلیہ کے حق میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ’دو اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباداور بہاولپور اور پانچ اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔‘
انہوں نے وزیراعلیٰ خٰبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیغام دیا ہے کہ وہ چار اکتوبر جمعے کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کریں۔
’علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا اور صوبے کےعوام کو جگا دیا۔ انہوں نے درست کہا اب انقلاب آئے گا، میرا موقف بھی عوام تک پہنچایا۔‘
عمران خان کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کا دفاع کریں گے، اور اپنی آزادی کی جدوجہد کریں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button