مشرق وسطیٰ

مفکر پاکستان کا 147 واں یوم ولادت،مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے پنجاب رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے ایک سو سینتالیسویں یومِ ولادت کی مناسبت سے ان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے پنجاب رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ تقریب کے دوران پاک بحریہ کے دستے نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار کو سلامی بھی دی۔ کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کرتے ہوئے عظیم فلسفی شاعر کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button