انٹرٹینمینٹ

نوجوت سنگھ سدھو کی کپل شرما شو میں انٹری

نوجوت سنگھ سدھو نے 2019 میں کپل شرما شو کو خیرباد کہا تھا۔ان کے 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے پر تبصرے کے سبب انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا

ممبئی (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌بھارتی سیاست دان سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے حال ہی میں اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک کلپ شیئر کی ہے جس میں ‘دی کپل شرما’ شو میں دیکھا گیا ہے۔اس کلپ کے سوشل میڈیا پر آتے ہیں مداح پُر جوش ہو گئے ہیں۔نوجوت سنگھ سدھو کئی برسوں تک بھارت کے معروف کامیڈی شو ‘دی کپ شرما’ شو کا حصہ رہے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو نے 2019 میں کپل شرما شو کو خیرباد کہا تھا۔ان کے 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے پر تبصرے کے سبب انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔نوجوت سنگھ سدھو نے اس حملے کے بعد کہا تھا کہ ہمیں دہشت گردی کو پورے ملک سے نہیں جوڑنا چاہیے اور بات چیت کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔اس تبصرے کے بعد ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا اور انہیں کپل شرما شو سے ہاتھ دھونا پڑا۔نوجوت سنگھ سدھو شو کی نئی آنے والی قسط میں بحیثیت مہمان ہی شرکت کریں گے۔ البتہ شو کب ریلیز ہو گا اس کی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
بھارت کا معروف کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button